خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی زیرِ اہتمام کے 2 مارچ بلوچ ثقافتی دن لاپتہ افراد اور بلوچ شہداء کے لواحقین کے ساتھ سادگی سے منایاگیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی کی قیادت میں بی این پی کے ضلعی آفس سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی میں بی این پی اور بی ایس او کے مرکزی و ضلعی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شریک تھے۔
ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں لاپتہ افراد اور شہداء کے تصاویر اٹھائے رکھے تھے ریلی سے بی این پی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجہ لعل جان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ثقافت کے بہت سے رنگ ہیں،اور ہماری ثقافت ہمیں سلیقے سے جینا سکھاتی ہیں مگر افسوس آج ہم وہ تمام رنگ سلیقے کو اپنانے سے معزور و محروم کیئے گئے ہیں۔
ہمارے ہزاروں افراد شہید اور لاپتہ ہیں انکے غم میں آج ہم اپنا عظیم ثقافتی دن سادگی سے منارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس دن کے توسط سے ظالم قوتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ دن ضرور آئیگاکہ ہمارے بچوں کی آہ کو اللہ تعالی ضرور سنے گی ریلی کے شرکاء سے خطا ب کرنے والے دیگر مقررین میں بی این پی ضلع خضدار کیسینئرنائب صدر خلیل احمدموسیانی، نائب صدر نوراحمد میراجی، لیبرسیکرٹری علی احمدشاہوانی، تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدبخش مینگل۔
عبدالستار مری، یونس ابابکی، عبدالمنان مینگل، سابق ضلعی سینئرنائب صدر حیدرزمان بلوچ، محمدایوب عالیزئی، بشیراحمد مینگل، عبیداللہ مینگل، حاجی محمدعثمان مردوئی،منظوراحمد سیاہیجو و دیگر شامل تھے۔