|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سنہری مجسمہ جو گذشتہ ہفتے کے آخر میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس میں منظر عام پر لایا گیا تھا ، میکسیکو میں نہیں بلکہ چین میں بنایا گیا ہے۔

پولیٹیکو کی پلے بوک نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ 100،000 ڈالر (پاکستانی تقریباً 2 کروڑ روپے) کے مجسمے کے آرٹسٹ ٹومی زیگن نے سونے سے بنا ہوا یہ مجسمہ میکسیکو میں نہیں بنایا۔

یہ حقیت بھی سامنے آئی کہ مجسمہ دراصل میکسیکو نہیں بلکہ چین کی شیجیہجوانگ ڈی اینڈ زیڈ مجسمہ کمپنی میں بنایا گیا تھا۔

زیگن نے پولیٹیکو کو بتایا تھا کہ وہ میکسیکو میں رہتے ہیں اور میکسیکو کے روساریتو میں ہی انہوں نے ہاتھ سے یہ مجسمہ بنایا تھا۔

زیگن کے بزنس پارٹنر نے جو موریکو نے اس خبر رساں ادارے سے رابطہ کیا اور بتایا کہ یہ مجسمہ چین میں تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں سچ ہی کہوں گا کیونکہ میں نے یہ مجسمہ فروخت کرنا ہے اس لیے مجھے سچ ہی بولنا چاہیئے۔