|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2021

ٹنڈوالہ یار: الطاف جسکانی قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت پر گھر واپسی آنے والے بھولو خانزادہ کو بھائی سمیت گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا،مزید ایک اور کیس پیارولونڈ تھانے پر درج خانزادہ برادری کا شدید احتجاج اور دھرنا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں چند ماہ قبل سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔

قتل کیس میں خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا تھا مذکورہ ہائی پروفائل کیس میں مرکزی ملزم خلیل الرحمن عرف بھولو خانزادہ کو اے ٹی سی کورٹ حیدرآباد کی جانب سے عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا اور اہل خانہ کے مطابق ضمانت کے بعد وہ واپسی اپنے گھر ٹنڈوالہیار آرھے تھے کہ بھولو خانزادہ کو ان کے بھائی آصف خانزادہ اور ان کے چچا حامد خانزادہ سمیت گرفتار کے لاپتہ کردیا گیا ۔

گرفتاری کی اطلاع ملتے ھی خانزادہ برادری کی خواتین بچے اور مرد حضرات پہلے ٹنڈوالہیار پریس کلب پر پنہچے اور بھولو خانزادہ کی رہائی کا مطالبہ کیا بعد ازاں مظاہرین قومی شاہراہ کیریا شاخ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے .اس موقع پر سندھ خانزادہ اتحاد کے صدر ارشاد خانزادہ اور ارشاد عباس خانزادہ خواتین میں مسز خلیل الرحمن خانزادہ نے پریس کلب کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جھوٹے قتل کیس میں ٹنڈوالہ یار پولیس نے خلیل الرحمن کو نامزد کیا۔

اور اب جس طرح ضمانت ہونے کے بعد گرفتار کیا.اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس پیسے کھا کر خلیل الرحمن خانزادہ کو مزید چھوٹے کیسوں میں پھنسا کر بھولو خانزادہ کو ماؤراے عدالت قتل کرنا چاہتی ھے مظاہرین کا کہنا تھا ایس ایس پی ٹنڈوالہیار اور انتظامیہ کے افسران کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے شہر اور صوبے میں لسانی تعصب کو ھوا دی جارھی ھے۔

ہم چیف جسٹس اف پاکستان.چیف ارمی اسٹاف .وزیر اعظم پاکستان.ڈی.جی.رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ خلیل الرحمن عرف بھولو خانزادہ کو فی الفور رہا کیا جائے اور راشی اور نا اہل پولیس افسران مظہر مہدی کو برطرف کرکے اس کی تنزلی کی جائے.دیگر صورت احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اور کراچی پریس کلب پر بھی دھرنا دیا جائے گا جبکہ خلیل الرحمان بھولو خانزادہ سمیت انکے بھائی اور چچا کو بلاجواز گرفتار کرنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما ایڈوکیٹ علی پلھ نے احتجاجی دھرنے پر پہنچے۔

جہاں انہوں نے خلیل الرحمان بھولو خانزادہ سمیت انکے بھائی اور چچا کی بلاجواز گرفتاری پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت ہونے کے باوجود پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے ۔