|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 15کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران 15کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کان کنوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں مطابق بلوچستان کے 7اضلاع میں 28سو سے زائد کانیں موجود ہیں جن میں تقریباً70ہزار کان کن کام کرتے ہیں مگر حفاظتی انتظامات اور سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

اور آئے روز کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کوئلہ کانوں مین حفاظتی انتظامات کی فراہمی اور سہولیات کی دستیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔