لسبیلہ:جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم بھوانی حب میں اتوار کے روز ختم صیح البخاری شریف کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سندھ بلوچستان سے علماء کرام ،سیاسی وقبائلی شخصیات ،علاقہ معززین ،طلبائوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ فارغ التحصیل علماء کرام کی دستاربندی کی گئی اور سائیں مولانامحمدصالح نے میزانیہ کا درس دیا ختم صیح البخاری شریف کے تقریب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کچھ عناصر دینی مدارس کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
لیکن الحمد اللہ دینی مدارس اور طلباء میں اضافہ ہورہا ہے اور انشاء اللہ دینی مدارس روز قیامت تک قائم ودائم رہیں گے دینی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے دنیاوی تعلیم سے صرف ڈگریاں حاصل ہوتی ہے لیکن دینی تعلیم سے آخرت اچھی ہوتی ہے عوام الناس کو چاہئے کہ اپنے اولاد کو دینی تعلیم سے آرستہ کریں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ دینی مدارس میں ہر سال کے آخر میں اس طرح کے دستاربندی کے پروگرام ہوتے ہیں جس میں طلباء جامعہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دور حدیث میں پہنچتے ہیں ان کو عظیم الشان طریقے سے مدرسے سے فارغ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام میں عوام الناس کو بھی دعوت دینی چاہیئے تاکہ وہ ان طلباء کو دیکھ کر اپنے اولاد کو بھی دینی تعلیم دیں کیونکہ دینی تعلیم سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے اور دینی علم سے انسان کی زندگی اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر گزارنے کا عادی بن جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر انسان اللہ پاک سے محبت اور رضا چاہتا ہے تو اللہ پاک اور ان کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر اپنی زندگی بسر کریں انکو کبھی کوئی مشکلات نہیں آئی گی انہوں نے کہا کہ دنیا وی تعلیم سے آپ صرف ڈگریاں حاصل کرسکتے ہیں مگر دینی تعلیم سے آپ کی دنیااور آخرت دونوں اچھی ہوگئیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطلب ہمارے حکمرانوں کو پتہ نہیں ہے حکمران ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم بھی ان کو چھوڑنے والے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں افغانستان کے خلاف آپریشن کی حمایت کی تھی جس کے خلاف قائد جمعیت مولانافضل الرحمن نے مشرف کے خلاف تحریک چلائی اور ہڑتال اور دھرنے دیئے گئے افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اگر آپ ساتھ دینے کی ہمت نہیں تھی تو نہ دیتے پر کافر کا ساتھ بھی نہ دیتے تو اچھا تھا انہوں نے کہا کہ امریکہ اب طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے کہ طالبان مذاکرات کریں انہوں نے کہا کہ کچھ سازشی عناصر دینی مدارس ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
لیکن الحمد اللہ دینی مدارس میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ تا قیامت جاری وساری رہے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی پوری قیادت مدرسہ سے تعلیم حاصل کی ہے اور آج اگر اس مقام پر پہنچے ہیں تودینی تعلیم حاصل کرکے بڑے عہدپر فائز بھی ہوئے ہیں لیکن آج تک ہمارے خلاف ایک بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے کیونکہ ہم نے کبھی عوام کے پیسوں میں خیانت نہیں ہے لیکن کچھ لوگ چند ماہ کیلئے وزیر بنتے ہیں تو ان کے ہر شہر میں بنگلے اور بیرونی ممالک میں جائیداد بنتے ہیں اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی قائدین سمیت کارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھے ۔