|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2021

ایران سے  آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا جس کے باعث تفتان میں حد نظر صفر ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے ریت کے طوفان نے ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کو متاثر کیا، تفتان میں ریت کے طوفان کے باعث حد نظر صفر ہوگئی جب کہ گردونواح میں آر سی ڈی شاہراہ اور ریلوے لائن ریت سے اٹ گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریت کے طوفان کے اتوار کو دالبندین اور نوشکی کے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے، طوفان سے پیدا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔