|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر میرولی محمد قلندرانی،جنرل سیکرٹری ولی محمد وردگ ودیگرنے کہا ہے کہ سریاب روڈ کٹنگ سے متاثر ہونے والے تاجروں اور مکینوں کو مکمل معاوضہ جائے حکومت 690 روپے فی فٹ دینے کا اعلان کیا ۔

جو ناقابل قبول ہے موجودہ حکومت اپنے وعدوں اور دعوں کے برعکس عوام کو بے گھر اور بیروزگار کررہی ہے ہم ہرسطح پر متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں سریاب روڈ کٹنگ اور توسیعی منصوبے کے متاثرین کی احتجاجی کیمپ سریاب مل میں اظہار یکجہتی کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو لاکھوں گھر اور لاکھوں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔

مگر اب وہ گھر اور روزگار دینے کے بجائے روزگار اور گھر چھین رہی ہے سریاب روڈ کٹنگ سے متاثرین کو فی فٹ صرف 690 روپے دینے کا اعلان مضحکہ خیز ہے اس مہنگائی کے دور میں چلتن کے دامن میں بھی آپ کو 690 روپے فٹ زمین نہیں مل سکتا سریاب روڈ پر تو آج کل 25 سے 30 ہزار روپے فی فٹ فروخت ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ دکانوں اور مکانات کی تعمیرات بھی بہت مہنگا ہوگیا ہے ان متاثرین کے مطالبات منظور کرکے انہیں تمام نقصانات کا مکمل معاوضہ دیا جائے ورنہ ہم ان کے ساتھ ملکر احتجاج جاری رکھیں گے پی پی ہمیشہ عوام اور مزدوروں کے ساتھ دی ہے اور دیتے رہیں گے۔