لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھر ملازمہ کے ہاتھوں تین کمسن بچوں کی ہلاکت اور ایک کو زخمی کرنے پر میرا دل بہت دکھی اور خون کے آنسوں رو رہا ہے کم سن بچوں کو پیار کرنے کے بجائے انھیں حیوانوں جیسے زبح کرنا ایک وحشی عمل ہے واقعہ میں ملوث انسان درندہ ہے۔
انھیں سر عام لٹکانہ چاہیے انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کا کوئی اطلاق نہیں جسکی وجہ سے لوگ حیوانیت پر اتر ائے ہیں پاکستان جنت نظیر ملک ہے لیکن قانون نام کی کوئی شے ہمیں نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے جگر گوشوں کو اس طرع بیدردی سے قتل کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی گورنر چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری وزیر داخلہ بلوچستان اس واقعہ کا از خود نوٹس لیکر ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون پر سختی سے عمل کرنے کی صورت میں ہم اس طرع کے دلخراش واقعات سے اپنے بچوں کو ضرور محفوظ بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو سخت سزائیں حکومت نے نہیں دیں تو اس طرع کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اس طرع کا واقعہ تو جنگل کے قانون میں بھی نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ مزکورہ سے واقعہ سے بچوں اور والدین میں تشویش پیدا ہوئی ہے ۔
ہمیں میڈیا فلموں اور سوشل میڈیا پر کٹے ہوئے بچوں اور دیگر عام لوگوں کی تصاویر شئیر نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ اس سے بچوں میں خوف کی فضا پیدا ہوتی ہے اور ان واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ہمیں اپنے معاشرے کو محفوظ بنانے پر توجہ دینی ہوگی ملک و صوبے کے بچے ہمارے آنے والے فیوچر ہیں انکی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے حکومت اپنی ائینی و قانونی زمہ داری کو پوری کریں ۔انہوں نے بچوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ااور زندہ رہ جانے والی بچی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا مانگی ۔