|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2021

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثہ میں گروپ کیپٹن بھی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا.

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فضائیہ نے ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں اس حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے شیئر کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں گروپ کیپٹن اے گپتا جان کی بازی ہار گئے۔