کوئٹہ: قبائلی رہنما ءوگورنمنٹ کنٹریکٹر میر طارق رئیسانی نے سریاب میں معصوم بچوں کے قتل کے لرزہ خیز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے گزشتہ روز نیو سریاب کلی غلام رسول میں عطاءاللہ مینگل کے تین معصوم بچوں کی المناک شہادت اور ایک کو زخمی کرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے بلوچستان کے قبائلی معتبرین سیاسی زعماءاپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو کل کسی کا بھی بچہ محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی روایات خواتین اور بچوں کے سفاکانہ قتل کی ہرگز اجازت نہیں دیتے واقعے میں جو بھی ملوث ہے اسے فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے اورحقائق منظر عام پر لائے جائیں۔