گوادر: متحد ماہیگیر گوادر کی ایک وفد نے ڈائریکٹر میرین فشریز لکھمی چند سے ملاقات کی متحد مائیگیر گوادر کے رہنماؤں نے مائیگیروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے خدشات اور تحفظات پیش کئے متحد مائیگیر وفد نے بتایا کہ شعبہ ماہی گیری کے لیے ضروری ہے۔
ایک بڑا ورکشاپ اور ہمارے بچوں کے لیے ملازمت کے مواقع دئے جائے وفد نے فشریز مشیر حاجی اکبر آسکانی، ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر لکھمی چند اور اے ڈی فشریز شاہ زیب کا شکریہ ادا کیا کہ اب ٹرالروں میں کسی حد تک کمی دیکھی جارہی ہیں گوادر تو بامشکل مگر جیوانی میں کم کم ہیں اور ہم ماہی گیر امید کرتے ہیں ان کا بھی صفایا ہوگا انہوں نے بتایا کہ دوران گہرے سمندر میں شکار کے وقت دیگر ادارے ہمیں سختی سے منا کرتے ہے۔
جبکہ ہمارے پاس محکمہ ماہیگیری کا کارڈ بھی ہوتا ہے اس بابت محکمہ ماہیگیروں کی بہتری اور صحیح قانون نافذ کرے تاکہ ماہیگیروں کو دوران شکار کسی قسم کی مشکلات سے دو چار نا ہونا پڑھے متحد ماہیگیر وفد نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر انہیں تنگ کرنا چھوڑ دے فشریز کارڈ کی حیثیت برقرار ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم گوادر کے قدیمی ماہیگیر ہیں ہمارے مستقبل کے لئے ہمیں ماہی گیر ہاؤسنگ اسکیم دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ دوران حادثاتی طور پر ہمارے کشتیوں کو صحیح معاوضہ دیا جائے اور فیس بھی کم کی جائے ڈائریکٹر میرین فشریز گوادر لکھمی چند نے متحد ماہیگیر وفد کے رہنماؤں کو یقین دلایا کے فشریز مشیر حاجی اکبر آسکانی اور ڈی جی فشریز طارق الرحمٰن شب وروز ماہیگیروں کی فلاح وبہبود اور ان کے اچھے مستقبل اور جدید طریقے سے شکار کرنے اور ٹرالر مافیا کو شکست دینے میں لگے ہوئے ہیں ۔
فشریز مشیر حاجی اکبر آسکانی کی دلی خواہش ہے کہ ساحل کے ماہیگیر کسی مشکلات سے کھبی دوچار نا ہو انہوں نے ہمیشہ ماہی گیروں کے لیئے اسپیشلی ہر فورم میں آواز اٹھایا ہے حاجی اکبر آسکانی نے ساحل پر کشتی پٹرولنگ ٹیم کی تعداد میں اضافہ کیا ہیں اور مزید پٹرولنگ گشتی ٹیم بڑھا رہے ہیں تاکہ ماہیگیر سک کا سانس لے سکیں انہوں نے ہمیشہ ماہیگیروں کو ترجی دی ہیں فشریز مشیر حاجی اکبر آسکانی نے غیر قانونی گجہ استعمال کرنے کی کھبی کسی کو اجازت نہیں دی جائے ۔
گی میرین ڈائریکٹر فشریز گوادر لکھمی چند نے متحد ماہیگیر کے وفد کو باور کرایا کہ حاجی اکبر آسکانی آپ تمام ماہیگیروں کے جتنے مسئلے ہیں انہیں حل کرنے میں خوشاں ہے ماہی گیروں نے میرین ڈائریکٹر فشریز گوادر لکھمی چند سے اظہار تشکر کیا کہ آپ ہمارے مسئلوں سے باخوبی واقف ہیں اور آپ ایک لائق آفیسر ہے کہ ہماری ایک کال پر کھبی بھی کئی بھی ہمیں وقت دیتے ہیں۔
اور اے ڈی فشریز گوادر شاہ زیب کا بھی شکر گزار ہے کہ ہما وقت تیار ہے ہمیں سنے کیلئے شاہ زیب کی اپنی لائقی ہے کہ ماہی گیروں کے ہر مسئلے کے لئے ہمیں عتماد میں لیتے ہیں ۔آخر میں ماہیگیروں نے فشریز مشیر حاجی اکبر آسکانی اور ڈی جی فشریز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔