|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2021

کوئٹہ: صوبائی محتسب بلوچستان عبد الغنی خلجی کی ہدایت پر ضلع خضدار میں گورنمنٹ ھائی سکول باغبانہ یا جوئی کے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل اور سست روی کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر کام کی بروقت تکمیل کر کے شکایت کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں شکایت کنندہ حافظ محمد فاروق نے اخباری بیان کے ذریعے درخواست کی تھی کہ مذکورہ سکول میں تعمیراتی کام ایک عرصہ سے تعطل کا شکار ہے اور ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے ۔ اس پر صوبائی محتسب نے از خود نوٹس لے کر متعلقہ محکموں سے و ضا حت طلب کی جس کے جواب میں کہا گیا کہ اس پراجیکٹ میں تین اضافی کمروںکی تعمیر کے علاوہ سائنس لیب ، پرنسپل آفس اور چار دیواری شامل تھیں مگر فنڈ نگ کا مسئلہ در پیش تھا۔

اس وجہ سے بر وقت تکمیل نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن اب انقریب مکمل کیا جائیگا۔ اس کے بعد مکمل شدہ رپورٹ PC.IV اور فوٹوگرافس بھی بھیج دی گئیں۔ اور اس دوران شکایت کنندہ نے بھی صوبائی محتسب بلوچستان اور ان کے آفیسران کا شکریہ ادا گیا جس کے بدولت سرکاری کام احسن طریقے سے انجام پائی جبکہ یہ کیس اٹو یٹیکیشن آفیسرمحمد عبداللہ کی زیر نگرانی مکمل ہو کر نمٹا دی گئی ہے۔