کوئٹہ: سیکرٹری ہیلتھ نور الحق بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے صوبے بھر میں 60سال اور زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آج سے آغا ہوگا۔
سول ہسپتال کوئٹہ ، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ، شیخ زائد ہسپتال کوئٹہ ، بے نظیر ہسپتال کوئٹہ ، مفتی محمود ہسپتال کچلاک کوئٹہ ، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ ، BINQہسپتال کوئٹہ ، ہیلپر ہسپتال کوئٹہ ، ای پی آئی ویکسین سینٹر بروری روڈ کوئٹہ ، واپڈا ہسپتال کوئٹہ ، LRBTہسپتال کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں بھی کورونا ویکسین سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔
آج عوام کو پلیٹ فارم دے رہے ہیں تاکہ عوام یہاں آکر خود کی ویکسینیشن کروائیں جن افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے وہ صحت مند ہے اور آج تک کوئی شکایت درج نہیں ہواان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے کورونا ویکسین کے حولے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تبائی مچادی ہے اس وقت کوروناوائرس کا ویکسین دنیا بھر میں دستیاب نہیں تھا۔
پھر بھی اللہ پاک نے کرم کردیا ہے دیگر ممالک جیسے حالات یہاں نہیں تھے اب کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہے ویکسین کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اب دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جو لوگ کورونا ویکسین کے حوالے سے پریشان ہے اور وہ لوگ ویکسین لگانے پر راضی نہیں میں انہیں یہ بہتانا چاہتا ہوں کہ یہ ویکسین بہت محفوظ ویکسین ہے ابھی جو ہمارے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز ہیں۔
ان کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے وہ صحت مند ہے اب ہم نے 60سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کررہے ہیں آج عوام کو پلیٹ فارم دے رہے ہیں تاکہ عوام یہاں آکر خود کو جو جس کی عمر60سال ہے یا اس سے زائد ہیں وہ خود کو ویکسین کروائیں اسی طرح ہمارے تمام بڑے ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیوز میں بھی سہولیات موجود ہونگے جن افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے وہ صحت مند ہے اور آج تک کوئی شکایت درج نہیں۔
ہوااور یہ ویکسین کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد علاج ہے عوام آج اپنے والدین اور ضعیف العمر کو ضرور ویکسینیشن کروائے خودکواور اپنے معاشرے کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں ۔