|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2021

اسلام آباد: پی ایف یو جے نے اپریل میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اپریل میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی،اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے مطالبات کی منظوری تک دھرنا رہے گا۔

بدھ کو فریڈم آف پریس سیمینار کی قرارداد میں پی ایف یو جے کا اپریل میں لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ۔ قرارداد کے مطابق اپریل میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی،اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے مطالبات کی منظوری تک دھرنا رہے گا۔ قرارداد میں کہاگیاکہ سوشل میڈیا پر قدغن لگانے کی پالیسیز واپس لی جائیں ، حکومت صحافیوں کی حفاظت میں ناکام رہی ہے۔

حکومت ابتک گمشدہ صحافیوں کے مجرموں کو نہیں پکڑ سکی۔ قرارداد میں کہاگیاکہ سرکاری تشہیری بجٹ کو صرف من پسند اداروں پر لٹانے کی بجائے تمام اداروں کو منصفانہ تقسیم کرے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ اداروں کی طرف سے ملازمین کو برطرف کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت رائج الوقت قوانین کے تحت ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔