لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کی ہرممکن کوشش کرینگے پی ڈی ایم قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہماری تحریک کا نشانہ کھبی غلط نہیں جائیگا یہ ٹھیک نشانے پر ضرور لگے گا ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا لانگ مارچ میاں نواز شریف کی پاکستان آمد سے مشروط کرنا غیر جمہوری عمل ہے میاں نواز شریف بیمار ی کی حالت میں لندن گئے تھے اوربیماری کے باوجود وہ پی ڈی ایم کی بہتر رہنمائی کررہے ہیں ملک میں ائین کی بالادستی کیلئے وہ جان ہھتیلی پر رکھ کر اپنا کردار ادا کرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں میاں صاحب کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کی موجودگی میں سابق صدر کے الفاظ سے انکی دل آزاری ہوئی انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفے نہایت کار آمد ثابت ہوتے اور حکومت کو گھر رخصت کیا جاسکتا تھا لیکن پی پی پی نے نہایت اہم وقت پر وکٹ گرا دی انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر ونی اختلاف سے حکومت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
لہذا پی پی جلد اپنی سی ای سی اکلاس طلب کرکے پی ڈی ایم کو اگاہ کریں تاکہ ہم ائندہ کی منصوبہ بندی کر سکیں انہوں نے کہا کہ ملک مزید موجودہ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی جتنی جلد ممکن ہو لانگ مارچ کے دوبارہ روڈ میپ کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو اپنے بیانئے سے ہٹانے کیلئے انھیں نیب میں دوبارہ پیشی کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔
ہم نہ پہلے حکومت اور نیب کے انتقامی کاروائیوں سے دبائو کا شکار ہوئے ہیں اور نہ ہی ائندہ ہونگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو واقعی ہی ملک میں جان کا خطرہ درپیش ہے ہم کسی صورت میاں صاحب کو اس وقت ملک آنے کی دعوت نہیں دینگے وہ لندن سے ہی ملک قوم اور پی ڈی ایم کی قیادت کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء خطرے میں ہے ائین سے کھیلا جارہا ہے۔
مہنگائی سے عوام اجز اچکے ہیں قانون کی کہیں پر بھی عمل داری نہیں ہورہی ملک افراء تفری عدم استحکام کا شکار ہے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے ملک کی معاشی حالت ابتر ہے۔
عدل و انصاف میرٹ کا جنازہ پہلے ہی نکل چکا ہے پی ڈی ایم دراڑ کی متحمل نہیں ہو سکتی پی پی پی ملک ائین اور قوم کے بہتر مفاد میں جلد کوئی فیصلہ کرے تاکہ لانگ مارچ کے اگلے تاریخ کا کوئی اعلان کیا جاسکے۔