مستونگ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نوراحمدبنگلزئی نے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام بلوچ پشتون پنجابی سندھی اوراقلیتی برداری سمیت سب کو ایک فیملی کی طرح ایک ساتھ لے کر چلیں گے اورصوبے کو ترقی کی طرف گامزن کرینگیبی اے پی کی حکومت اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔
اقلیتی برادری کے مستحقین کوہرممکن امداد فراہم کررہے ہیں تاکہ اقلیتی برادری کے غریب افراد اپنے پاوں پر کڑے ہوسکے۔بی اے پی اقلیتی برادری کی کھبی تنہاء نہیں چوڑے گی۔بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بلا رنگ و نسل بلا تفریق کاشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندو محلہ مستونگ میں ہندوبرادری کے غریب مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاتقریب میں سردار نوراحمد بنگلزئی نوابذادہ میرشادین خان شاہوانی حاجی شاہجہان بنگلزئی اور میر رفیق لہڑی نے مستحقین میں چیک تقسیم کیا۔
تقریب میں مختلف قبائیلی عمائدین ٹکری احترام الحق شاہوانی ٹکری مجیب الرحمن شاہوانی ٹکری غلام محمدشاہوانی چیئرمین عطاء محمدشاہوانی سلیم شاہوانی اویس ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نوراحمدبنگلزئی نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت بلوچستان کے ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہیں ۔
بلوچستان میں بسنے والے اقلیتی برداری محب وطن پاکستانی ہے انھوں نے ہمیشہ پاک سرزمین کے دفاع کیلئے قربانی دیتے رہے ہیں۔اقلیتی برادری کے تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے اور انکے عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجع دے رہی ہیں اور اس حوالے مستونگ سے پورے صوبے کے اقلیتی برادری کے عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ترقیاتی فنڈز ریلیز کردئے ہیں ۔
اور مزید انکے دیگر مسائل کو بھی حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیںبلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان بھر میں تسلسل اور ٹیم ورک کیساتھ کام کررہی ہیں چائے جہاں پر ہمارے ایم پی اے کامیاب ہوئے یا نہیں وہاں پر بھی جام کمال خان عالیانی کی ٹیم نے برابری کے بنیاد پرترقیاتی فنڈز رکھاہوا ہے۔بلکل اسی طرح آج مستونگ بھی اسی ترز پر ہندو برادری عیسی برادری کو وزیراعلی کی جانب سے چیک تقسیم کئے۔
ہم بلوچستان میں بسنے والے اپنے تمام عوام بلوچ پشتون پنجابی سندھی اوراقلیتی برداری سمیت سب کو ایک فیملی کی طرح ایک ساتھ لے کر چلیاور ترقی کی طرف گامزن کر ینگے۔اور بے اے پی اپنے پانچ سالہ دور میں بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
انھوں نے کہاکہ بی اے پی کے اقلیتی سابق رکن صوبائی اسمبلی کے دنیش کمار کے سفارش پروزیراعلی بلوچستان کی جانب سے مستونگ میں ہندوبرادری کے 25غریب مستحق خاندانوں میں امدادی رقم کے چیک تقسیم جارہیہیں۔انھوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے سربرائی میں بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بلا رنگ و نسل بلا تفریق کوشاں ہے۔
اس موقع پر ہندوپنچائیت کمیٹی کے سربراہ مکی چندربان نے وزیراعلی بلوچستان اور سردار نوراحمد بنگلزئی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم انکا بیحدمشکور ،ہے کہ انھوں نے ہندو برادری کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حل اور ہمارے عبادت گاہوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی ۔
اور آج ان غریب خاندانوں کو امدادی رقم فراہم کی۔انھوں نے کہاکہ ہندو برادری صدیوں سے یہاں آباد ہیں اور اپنے ملک پاکستان کیلئے ہمیشہ قربانی دیتے رہیہیں اور آئندہ بھی اپنا جان و مال ملک کے بقاء خوشحالی کیلئے قربان کرتے رہیں گے۔