|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2021

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نااہل نالائق حکمرانوں نے مہنگائی میں سو فیصداضافہ جبکہ ملازمین کوتنخواہوں میں پچیس فیصداضافے کیلئے بھی رضامندنہیں ۔جماعت اسلامی احتجاجی ملازمین کیساتھ اور ان کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔وزرا وممبران اسمبلی ،بیوروکریسی کی تنخواہوں مراعات میںاضافے کیلئے ہر وقت فنڈزموجود لیکن غریب ملازمین کیلئے حکومت کے پاس فنڈوبجٹ نہیں جو لمحہ فکریہ اور غلط بیانی ہے ۔

حکومت فی الفور مہنگائی ،اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں کمی،یوٹیلٹی اسٹورمیں رمضان سے قبل اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں اورمہنگائی کی مناسبت سے ملازمین کی تنخواہوں ومراعات میں بھی اضافہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ قومی اداروں کی نجکاری کے بجائے مختلف محکموں میں سیاسی ورشتہ داروں کی بھرتی کرکے بھاری تنخواہوں کے رکھے گیے سیاسی لاڈلوں کو فارغ کیا جائیں ہر سطح پر بد عنوانی ،بے ایمانی کو رواج دیا جارہا ہے۔

بدقسمتی سے بدعنوانی ،چوری ،رشوت خوری حق سمجھ کرمانگا جارہاہے ۔ڈبل ملازمتیں ،گھوسٹ ملازمتیں فی الفور ختم کی جائیں ۔جماعت اسلامی بلوچستان بھر سے ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے دھرنے واحتجاج کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ان کیساتھ ہے حکومت کوان ملازمین کے جائزمطالبات ہر صورت سننی اور اس پر عمل کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین بھی ایمانداری کا مظاہرہ کریں۔

اور دیانت وانصاف سے ڈیوٹی دیاکریں جب تک ایمانداری سے رزق حلال نہیں کمایا جائیگا اس وقت تک رزق عمل اور زندگی میں برکت نہیں آئیگی ۔ایماندار،اخلاص اوردیانت واخلاق کو رواج دیا جائے ۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں برائی ومنکرات اور غلط کاموں کو تورواج دیاجاتاہے جبکہ نیکی بھلائی اورایمانداری کورواج نہیں دیاجارہا جو لمحہ فکریہ ہے۔

اسی وقت سے ہماری زندگی سے برکت سکون واطمینان ختم ہوتی جارہی ہے ۔ عوام وملازمین جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں عوام کے مسائل حل ہواور بے دین عوام دشمن طبقات کی سازشیں ناکام ہوجائیں ۔