کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات آج ہورہے ہیں جس میں پروگریسیو پینل اور جرنلسٹس پینل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات آج کوئٹہ پریس کلب میں الیکشن کمیٹی چیئرمین نادر چھلگر ایڈووکیٹ ، اراکین بلال محسن ایڈووکیٹ ، خلیل خٹک ایڈووکیٹ ، چنگیز دشتی ایڈووکیٹ ، شبیر شیرانی ایڈووکیٹ کی نگرانی میںہوں گے ۔
پریس کلب کے انتخابات میں صرف پریس کلب کے عہدیداران رائے حق دہی استعمال کرسکیں گے ۔ انتخابات میں پروگریسیو پینل اور جرنلسٹس پینل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔
واضح رہے جرنلسٹس پینل کی جانب سے عبدالخالق رند صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے بنارس خان جبکہ پروگریسیو پینل کی جانب سے پریس کلب کی صدارت کے لئے شاہ حسین ترین اورجنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے خیر محمد بلوچ نامزد کئے گئے ہیں ۔