|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2021

ماشکیل کا تفریحی مقام کمانرود

رپورٹ: نصیر کبدانی

ماشکیل:ماشکیل شہر سے مشرق کی طرف کمانرود ایک شاندار تفریحی مقام ہے جو ہر موسم میں قدرتی کشش اور خوبصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ کمانرود اپنی حسن اور دلکشی کی اعتبار سے کسی تفریحی مقام سے کم نہیں یہ علاقے کا واحد پر فضا مقام ہے

جو ہر موسم میں پکنک اور تفریح کیلئے موزوں مقام ہے۔

کمانرود کے خوبصورتی کا راز قدرتی سیلابی ریلے ہیں جن کیوجہ سے یہاں قدرتی جھیلیں بنی ہوئیں ہیں اور سال بھر پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ مقام ایران سے سیلابی ریلوں کے گزرگاہ بھی ہے

جہاں سے طوفانی سیلاب گزر کر ماشکیل ہامون (بُگ) تک پہنچ جاتی ہے۔

کمانرود علاقے کے شہریوں کیلئے نہایت عمدہ تفریحی مقام ہے جہاں خاص کر عید کی خوشی میں شہریوں کا خوب ہجوم لگا رہتا ہے۔ اس تفریح میں لوگ اپنی روایتی کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

علاقے کے مشہور گلوکاروں کی محفل اور روایتی رقص بھی تفریح کے اہم حصہ ہیں۔