|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2021

کوئٹہ،قلات: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ کوئی غریب طالب علم انٹرنیٹ کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں میں علاقائی دفاتر میں ہر ممکن تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدمات کیے گئے ہیں ۔

قلات ریجنل آفس کی تعمیر سے طلباء و طالبات کو اپنی گھر کے قریب تعلیم سہولیات مہیسر آئینگے ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ڈاریکٹر ریجنل سروسز انعام اللہ شیخ ریجنل ڈاریکٹرقمرالدین اسسٹنٹ ریجنل ڈاریکٹر میجر ر یٹائرڈ محمد عمر ریجنل ڈاریکٹر میر محمد جان بلوچ کے ہمراہ قلات ریجن کے ریجنل دفاتر کی تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران صحافیوں اور ٹیوٹرز سے گفتگو کے دوران کیا ۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج قلات شمس پندرانی منیجر ویمن ڈیولپمنٹ خضدار روبینہ کریم پروفیسر محمد صدیق نیچاری پتوفیسر انور نسیم مینگل پروفیسر رحمت اللہ مینگل علی احمد بنگلزی عبدالغفار سمالانی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر کنسلٹنٹ اللہ وسایا میر منیر احمد نیچاری اور شریف چوہان نے وائس چا نسلر پروفسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور دیگر کو جاری تعمیراتی کام اور منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ قلات میں انٹرنیٹ تھری جی کی بندش کی وجہ سے کوئی طالب علم سے محروم نہیں رہے گا انٹر نیٹ کے لیے متبادل سہولت فراہم کرے گا تاکہ ورکشاپ اور کلاسز میں آسانی ہو سکی قلات ریجنل آفس کی تعمیر میں سست روی برداشت نہیں کریں گے اگر چودہ ستمبر تک بلڈنگ مکمل نہ ہوئی تو کنسٹرکٹر کے خلاف کاروائی کرکے ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

جبکہ ریجنل آفس قلات میں اسسٹنٹ ریجنل ڈاریکٹر قلات ریجن میر محمد جان بلوچ نے قلات ریجن میں تعلیمی ترقی اور اپنے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا وائس چانسلر اور دیگر نے بعد ازاں تاریخی شاہی محل قلات کا دورہ بھی کیا جبکہ اس سے قبل انہوں نے زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ بھی کیا جہاں ان کو نقشہ کے ذریعے بریفنگ دی گئی۔

دریں اثناء علامہ اِقبال اُوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاء القیوم صوبہ بلوچستان میں تعلیم پسماندگی کو دور کرنے کے لئے پانچ روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اس دوران وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسزانعام اللہ شیخ ,ڈائریکٹر میجر راجہ عمر ، ریجنل کیمپس کوئٹہ کے ریجنل ڈائریکٹر سید قمر الدین اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ کیمپس محمد اقبال بلوچ بھی ان کہ ہمراہ موجود تھے ۔

اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب وائس چانسلر نے تحصیل خانوزئی کے معززین و اکابرین کی خصوصی دعوت پر خانوزئی تحصیل کا گذشتہ روز تفصیلی دورہ کیا اس دوران علاقے کے عوام نے وائس چانسلر سے خانوزئی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کے لئے درخواست کی تا کہ علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آ سکیں۔