|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بھارت کے ویرات کوہلی کی پانچ سال سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی، پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹنگ فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

بابر اعظم نےجنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 228رنز بنائے، ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔