|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے امریکا آنے کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت دینے کی حد بڑھا کر 1لاکھ 25 ہزار کردیں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی حد 15 ہزار کر دی تھی۔