|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2021

پشین:پشین کی سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کا شہر کے تجارتی گنج منڈی میں اتشزدگی کے واقعہ کے خلاف پشین شہر میں احتجاجی مظاہرہ اور سٹی پشین تھانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا، مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں احتجاج سخت کرنے کا اعلان کردیا۔ متاثرہ تاجروں کے نقصانات کا ازالہ اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

واقعہ کے خلاف انجمن تاجران پشین کے ضلعی صدر ملک بہادرخان، جنرل سیکرٹری دولت خان ترین، انجمن دکانداران کے صدر نصیب اللہ کلیوال اور جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ کی قیادت میں پشین شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، بعدازاں سٹی پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاگیا، دھرنے سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سید عزیزاللہ آغا، ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ حنفی، پشتونخوا میپ کے ضلعی سیکرٹری محمدعیسی روشان، پاکستا ن پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر شیرمحمدترین،

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین کے ہزاروں تاجروں کا ذریعہ معاش گنج منڈی کی تجارت کے ساتھ وابستہ ہے، جس کی اکثریت غریب طبقے سے تعلق رکھتی ہے، رمضان المبارک میں یہاں کے تاجروں نے اپنی ذریعہ معاش کی خاطر قرضے لیکر کاروبار کا آغاز کیا لیکن اتشزدگی کے نتیجے میں ان کا تمام کاروبار تباہ ہوا،

انہوں نیکہا کہ اتشزدگی کی دوران انتظامی بے حسی اور آگ بجھانے کے آلات کے فقدان ہی کے باعث بدترین تباہی سے تاجروں کا تمام کاروبار راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا، انہوں نے کہا کہ جب گنج منڈی میں آگ لگنے کے بعد میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کے ساتھ اتشزدگی پر قابو پانے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ایک گھنٹے کی تاخیر سے شہر کیلئے مخصوص واحد فائربریگیڈ گاڑی بمشکل پہنچ سکی۔