کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارتی ریاست مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید بگڑنے لگی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 66 ہزار 836 کیسز اور 773 اموات رپورٹ ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 24 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 348 اموات ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آکسیجن ایکسپریس ٹرین جھاڑکھنڈ سے 30 ہزار لیٹر آکسیجن لیکر یوپی پہنچ گئی۔
مودی سرکار کی جانب سے کنبھ میلے سے واپس آنے والوں کے لیے 14روزہ قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارت میں کورونا صورتحال پر طبی مدد کی یقین دہانی کی ہے۔
دوسری جانب کویت نے بھارت سے براہ راست کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارت سے آنے والے کویتی باشندوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور کویتی باشندوں کو 14روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔