|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2021

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کر لیا ہے کہ ملک میں کورونا کی لہر نہیں طوفان آیا ہوا ہے۔

قوم سے ریڈیو خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے کہرام مچا رکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز سامنےآ رہے ہیں۔

بھارت میں اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے اور شمشان گھاٹوں کے باہر میتوں کی آخری رسومات کے لیے طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔