|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2021

لسبیلہ: حب کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم دو افراد جاں بحق خواتین و بچوں سمیت 9افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک کراچی منتقل۔ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کی صبح تربت سے کراچی جانے والی العباس مسافر کوچ حب کے قریب قومی شاہراہ پر ماربل سٹی کے قریب سامنے سے آنے والے پتھر سے لوڈ ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

جبکہ خواتین و بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں شبان ولد خدابخش، واجد علی ولد الہی بخش، رام چند ولد ہیرا نیک بخت ولد خدابخش،ممتاز ولد حاجی شمس الدین،عبدالحمید ولد محمد شریف، عبدالحکیم ولد محسن سمیت ایک خاتون اور بچہ شامل ہیں زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک تھی جن کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں کو اتبدائی طبی امداد کے دوران ہسپتال عملے اور ڈاکٹرز نے کورونا کے احتیاطی تدابیر کو جوتی کی نوک پر رکھ ماسک تک نہیں پہنا ہوا تھا۔