|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2021

کوئٹہ :شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کی رسم قل آج بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ واقع السعید اسٹریٹ قمبرانی روڈ پر ادا کیا جائے گی ، اس موقع قرآن خوانی اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا، شہید صحافی عبدالواحدایم ایس ڈی کے سابق ملازم و پی پی ایچ آئی کے میر عبدالغفار رئیسانی کے صاحبزادے ، روزنامہ آزادی کے رپورٹر شعیب رئیسانی ، نعمان رئیسانی ، اسفند رئیسانی ، جنید رئیسانی ، ابرار رئیسانی کے بھائی تھے، شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے ایصاک ثواب کے لئے فاتحہ خوانہ کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، گزشتہ روزبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی سیکرٹری ہومین رائٹس موسی بلوچ ، میر غلام نبی مری ، رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ ، میر غلام رسول مینگل ، سید حبیب اللہ شاہ چشتی ، بی ایس او کے سابق وائس چیئرمین خالد بلوچ ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر ایوب ترین ، محمود ابڑو ، ندیم شیرانی ، حاجی بسم اللہ بازئی کی قیادت میں اغبرگ کے ایک قبائلی وفد ، بلوچستان اسمبلی کے ملک عبدالقدوس ، عبدالحنان ، حاکم بلوچ ، ملک ابراہیم شاہوانی ، بی ائے پی کے مرکزی کونسل کے رکن حاجی امانت اللہ بازئی ، مولانا رحیم داد ، ڈی ایس پی حبیب ترین ، عاقب جاوید ، سابق یوسی ناظم جاوید اقبال سمیت بڑی تعداد میں سیاسی رہنماوں، میدیا ہاوسز کے نمائندوں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر بذریعہ فون اظہار تعزیت کیا ۔