|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری تعمیل پر عملدرآمد کو مزید آسان اور کم خرچ بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے فروغ پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا برآمدات بڑھانے کیلئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ لائسنسنگ اور دیگر سروسز تک رسائی کے سارے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملکی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ 3.7 فیصد رہا۔ جسے مالی سال 2028 تک 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ صوبوں کی مشاورت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس-ریڈی ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

حکومتی اجازت ناموں کے حصول آسان بنانے کیلئے تمام سروسز ڈیجیٹائز کی جا رہی ہیں، جس کے لئے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری بھی  قائم کی جا رہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *