انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے لمبا چھکا لگانے پر قانون میں ترمیم کا کہہ دیا۔
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اصولوں میں ترمیم چاہتا ہوں۔
انہوں نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ
میں اگر کوئی کرکٹر 100 میٹر سے لمبا چھکا مارے تو اسے 6 کے بجائے 12 رنز دیے جائیں۔
I want an addition to the rules in T20 cricket!
Or, @englandcricket can do it in the 100.
If a player hits a 6 that goes over 100m, I want a 12 awarded! @ICC— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) April 27, 2021
کیون پیٹرسن کے مطابق ایسا کرنے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا جوش و خروش مزید بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ دی ہنڈریڈ لیگ میں بھی یہ تجربہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فعال رہتےہیں اور کرکٹ سے متعلق اظہارِ خیال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔