|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2021

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈختم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر آپ پاکستان کا جھنڈا اٹھاتے ہیں تو آپ کو کس قانون کے تحت بے گناہ شہریوں کو مارنے کی اجازت ہے؟ کیا جھنڈا اٹھانا آپ کو محب وطن بناتا ہے؟ ڈیتھ اسکواڈ نے ہزاروں لوگوں کو قتل کررہے ہیں اور پھر صرف ایک جھنڈے کے ساتھ قتل کاجواز پیش کیاجاتاہے۔