|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2021

لبنان کی صورتحال اور فلسطین کے الیکشن کے التوا پر بات چیت کے لیے یورپین فارن افئیرز کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

مذکورہ اجلاس یورپین دارالحکومت برسلز میں ہورہا ہے جس کی صدارت یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کر رہے ہیں۔

اس اجلاس کے ایجنڈے میں ویسٹرن بلقان، موسمیاتی تبدیلی، روس، لبنان کی صورتحال اور فلسطین کے الیکشن کے التوا جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔