صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں جن کا فرانزک لیب سے تجزیہ کیا جائے گا۔ 6 زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
صومالیہ میں حکومت کے خلاف متحرک الشباب نامی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ الشباب نے القاعدہ سے مل کر ملک میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کیئے ہیں۔