|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2021

ایرانی جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں نے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے۔جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ فلسطینی میزائل سے لیس قوم بن گئے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ فلسطینی اسرائیل کی صنعتیں، ہوائی اڈے بھی تباہ کر سکتے تھے۔

واضح رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔

مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔

تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔