ابوجہ: نائیجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے کڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
نائیجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر فوجی افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
اضح رہے کہ نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو، صدر محمدو بوحاری کے معتمد ساتھی سمجھے جاتے تھے اور ان کی تعیناتی بھی صدر نے خصوصی طور پر ملک میں صدر کے خلاف مظاہروں اور باغیوں کو کچلنے کے لیے کی گئی تھی۔