سیلفی کے بڑھتے ہوئے جنون کے باعث انڈونیشیا میں پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ واقع انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ایک مقامی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد سیر کے لیے ایک جھیل پر پہنچے۔
اس موقع پر بعض افراد نے جھیل کے کنارے تختے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تختہ الٹ گیا اور وہ پانی میں جاگرے۔ جن میں سے 5 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ سیلفی کا جنون ہر سال دنیا بھر میں درجنوں افراد کی جان لے لیتا ہے۔