|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2021

یاری  کے علاقے کلاکوٹ میں دیور نے گھر میں گھس کر بھابھی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ ریکسرلائن گلی نمبر 4 اسلام چوک کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

کلاکوٹ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 38 سالہ صوفیہ زوجہ جاوید اور 35 سالہ یاسر ولد عصمت کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والا مقتولہ صوفیہ کا دیور بابر ہے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور اس کے گرفتار ہونے کے بعد ہی قتل کی وجہ پتا چل سکے گی۔ مقتولہ کا شوہرریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے۔

مقتول یاسر کے بھائی عبدالغفور نے پولیس کو بتایا کہ وہ مقتولہ کے محلے میں ہی رہائش پذیر ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ اس کا بھائی وہاں کیوں گیا تھا۔ میرے بھائی کا ان کے گھر میں آناجانا تھا اور جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا مقتولہ صوفیہ کا شوہر بھی گھر میں موجود تھا۔ مقتول بھائی یاسر بے روزگار اورغیرشادی شدہ تھا۔