|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2021

آبادی کے لحاظ سے  مسلم دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کی حکومت نےکورونا وائرس کے باعث اس بار بھی  اپنے شہریوں کو حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا کے خدشات کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال انڈونیشیا سے مسلمان حج کے لیے نہیں جاسکیں گے

یاد رہےکہ گذشتہ سال بھی انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے باعث اپنے شہریوں کو  حج کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور معمول کے دنوں میں حج کے لیے انڈونیشیا کا کوٹہ بھی سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا سمیت کسی بھی ملک کو ابھی تک حج کا کوٹہ نہیں ملا ہے  اور اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب سعودی  وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ  سعودی عرب رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے تاہم  انڈونیشیا نے یہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے کیا ہے۔