انقرہ: ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو روس سے میزائل خریداری کے معاملے پر واضح جواب دیا ہے۔ آزربائیجان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں واضح کردیا ہے
کہ ترکی روسی ساختہ میزائل (S-400) کی خریداری کے معاملے پر اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا جب کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔