عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کوویکس پروگرام کے تحت وافر مقدار میں ویکسی نیشن فراہم نہ کیے جانے کے سبب غریب ملکوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سینئر مشیر نے کہا ہے کہ کوویکس پروگرام کے تحت 131 ملکوں کو 9 کروڑ خوراک کی فراہمی ناکافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادیوں کو وائرس سے بچانے کے لئے یہ ناکافی ہےجبکہ کچھ افریقی ملکوں میں تیسری لہر کا سامنا ہے۔
افریقی صدر کا کہنا ہے کہ افریقہ میں 40 ملین ڈوزز لگائی گئیں،یہ 2 فیصد سے بھی کم آبادی کو لگائی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی تنظیموں کی سربراہی میں قائم کوویکس پروگرام کے تحت ابتدا میں 2021 ءکے اختتام تک دنیا بھر میں 2 ارب خوراکیں پہنچانے کا ہدف رکھا گیا تھا، لیکن ویکسین بنانے میں تاخیر، سپلائی میں پریشانی کی وجہ سے قلت پیدا ہو رہی ہے۔
دوسری جانب یوگنڈا، زمبابوے، بنگلادیش بھی ویکسین ختم ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔