|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2021

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے دوران 50 لاکھ سے زائد افراد لکھ پتی بن گئے۔ کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچایا وہیں 52 لاکھ افراد آمدنی میں اضافے کے بعد لکھ پتی بن گئے۔

سال 2020 میں ایک فیصد سے زیادہ بالغ افراد کا نام پہلی بار لکھ پتی افراد کی فہرست میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی بحالی اور گھروں کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی دولت میں اضافہ کیا۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ دیکھا گیا ہے لوگوں کی دولت میں اضافہ وبائی بیماری کی پریشانیوں سے بالکل الگ تھی۔ کورونا کے دوران کھرب پتی افراد کی خوش قسمتی میں 27 فیصد اضافہ ہوا اور 10 افراد تو ایسے تھے کہ جن کی دولت اتنی بڑھی کہ وہ سب کے لیے ویکسین خرید سکتے تھے۔