|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2021

 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 11 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 39 لاکھ 25 ہزار 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 57 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 94 ہزار 524 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 66 ہزار 315 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 49 ہزار 473 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 54 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 64 ہے۔ برطانیہ میں 46 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 66 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔