آج خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کیا جائے گا۔حرمین انتظامیہ کے مطابق ہر سال کی طرح غلاف کعبہ کے نیچے 2 میٹر چوڑا سفید کاٹن کا کپڑا لگایا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق سفید کاٹن کا کپڑا حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر لگایا جاتا ہے۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد ماہرین کی مخصوص ٹیم سفید کپڑا لگانے کا کام انجام دے گی۔
سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگایا جائے گا۔