امریکا کی 2 ریاستوں میں غیر معمولی گرمی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔امریکا کی شمال مغربی ریاستوں اوریگن اور واشنگٹن میں شدید گرمی کی وجہ سے اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
امریکا کی ریاست اوریگن میں جمعے سے اب تک 63 اموات ہوئی ہیں جن میں سے 45 پورٹ لینڈ میں ہوئیں۔
پورٹ لینڈ میں اتوار کو درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
دیگر اموات ریاست واشنگٹن میں ہوئی ہیں جہاں منگل کو درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر مغربی کینیڈا میں جاری گرمی کی لہر سے اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدت سے اموات کی تعداد 486 ہو چکی ہے۔