اسلام آباد: افغانستان کے بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھارتی اہلکاروں نے بھی فوری طور پر اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ افغانستان میں بگرام ایئر بیس سے امریکی فوجیوں کے جاتے ہی بھارتی اہلکاروں نے بھی فضائی اڈہ جلد از جلد چھوڑنے میں عافیت جانی اور ان اہلکاروں کو لینے بھارت سے کارگو جہاز C17 افغانستان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی طیارے تین پروازوں کے ذریعے سیکڑوں اہلکاروں کو لے کر واپس ہندوستان پہنچیں۔ کارگو طیارے میں کوئی سامان نہیں تھا تاہم بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار موجود تھے جو افغانستان میں کئی عرصے سے خفیہ طو پر تعینات تھے۔
امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھارت بھی افغانستان سے جلد از جلد فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے را کے ایجنٹوں کو فوری طور پر افغانستان سے نکالنے کے انتظمات کیے گئے ہیں تاکہ افغانستان کی اندرونی کشیدگی میں اپنے شرمناک کردار کو بے نقاب ہونے بچا سکے۔
جیسے جیسے افغانستان میں جنگ چھیڑ رہی ہے اور طالبان کی ہندوستان کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی ہے ویسے ویسے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے لیے بھارتی مذموم ڈیزائنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے سبکی سے بچنے کے لیے بھارت نے اہلکاروں کو واپس بلانے میں ہی عافیت سمجھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے سب سے بڑے فضائی اڈے ’’بگرام ایئر بیس‘‘ کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا تھا۔