|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2021

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں ایک فریق ہیں جو امن کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ محمد علی حسینی نے کہا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف سے طالبان اور افغان حکومتی وفد کی ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی۔

ایران کے سفیر نے الزام لگایا کہ امریکا نے پہلے شام اور عراق میں داعش کو پالا اور پھر داعش کو افغانستان میں لایا۔

محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس سے خطرناک صورت حال پیدا ہو جائے گی، ایران مزید افغان مہاجرین نہیں لے سکتا اور نہ ہی لے گا۔