|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2021

ڈیرہ مرادجمالی : پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ بلوچستان عوامی کے پارٹی کے پانچ وزرا نے ملکر جونیئر سب انجینئروں کو غیر قانونی ایس ڈی اوز کے اضافی چارچ دے کر پٹ فیڈر کینال اور دیگر ذیلی شاخوں کو تباہی کے دہانے پہنچا کر 20لاکھ کسانوں زمینداروں کا معاشی قتل کیا ہے پٹ فیڈر کینال کے بحالی کے بجائے کرپشن اور کمیشن کے فروغ کیلیے ایسے منصوبے شامل کیئے جہاں انسان تو اپنی جگہ چرند پرند کا وجود بھی نہیں ہے.

پٹ فیڈر کینال کو ایری گیشن کے آفیسران کرپشن اور بااثر پانی چوروں سے بچانے ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو زرعی دینے کیلیے کینال کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ علاقے کے منتخب نمائندوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ اور پٹ فیڈر کینال پر عدم توجہ کی وجہ سے روپا شاخ عمرانی شاخ مگسی شاخ سمیت دیگر ذیلی شاخوں کے ٹیل میں کسان زمیندار پینے کے پانی کے محتاج ہیں انہوں نے کہاکہ ایری گیشن نصیر آباد میں کرپٹ آفیسروں کی تعنیاتی کی وجہ سے کینال مزید تباہ ہوچکی ہے.

اور کہاکہ موجودہ تعنیات پٹ فیڈر کینال کے ایس ای ایری گیشن جب ایکس ای این تھے تو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں مجسڑیٹ کے سامنے اینٹی کرپشن نے دس لاکھ روپے کرپشن کے پیسے جیب سے نکالے تھے دوبارہ ایسے آفیسروں کی تعنیاتی سے کسان زمیندار پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی مکمل بحالی پانی چوروں سے آزاد کرنے کیلیے پاک فوج کے حوالے کی جائے بصورت دیگر غلط منصوبہ بندی اور بے لگام کرپشن سے بلوچستان کا سب سے بڑا زرعی علاقہ بنجر بن جائے گا جس سے خشک سالی قحط کے مناظر ہونگے پیپلز پارٹی کسانوں سے مل کر کینال کی بحالی ٹیل میں پینے کا پانی دینے کیلیے تحریک چلائے گی ۔