|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2021

ارجنٹینا نےکوپا امریکا فٹبال کا فائنل جیت لیا، لیونل میسی کی ٹیم نے نیمار کی برازیل کو ایک صفرسے شکست دی۔فائنل میچ میں ارجنٹینا کی طرف سے میچ کاواحد اورفیصلہ کن گول ڈی ماریہ نےکیا۔

28 سال بعد کوپا امریکا چیمپئن بننے پر ارجنٹینا کےمداح خوشی سےنہال ہوگئے، لیونل میسی نےبھی کیریئر میں بطور کپتان پہلی بڑی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ۔

دوسر ی جانب فٹبال کے ایک اورعالمی ایونٹ یورو کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گاجس میں انگلینڈ اورا ٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

ملکہ برطانیہ اور وزیر اعظم بورس جانسن نےانگلینڈ کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا ا ظہا رکیا ہے۔