کابل: افغانستان میں طالبان کے حملوں کے پیش نظر بھارت نے قندھار قونصل خانہ بند کر دیا۔ افغانستان میں طالبان کی پیش قدم کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان کی جانب سے اب تک افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کی پیش قدم کے پیش نظر بھارت نے قندھار کے سفارتخانے سے 50 بھارتی سفارتکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی بلا لیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاہم کابل کا سفارت خانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث مختلف خطرات لاحق ہیں اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ہمارے اہلکاروں کی حفاظت اور سلامی زیادہ اہم ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کو بند نہیں کیا گیا بلکہ موجودہ صورتحال اور قندھار شہر کے قریب جاری حملوں کے پیش نظر عملے کو واپس بلایا گیا ہے تاہم مقامی عملے کے ذریعے سفارتخانے کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد اب افغانستان کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے جس کے پیش نظر شہریوں کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہرات اور جلال آباد میں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی سفارتخانے پہلے ہی بند ہیں۔