|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2021

انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا،کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کے ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، وائرس کے شکار کھلاڑی کو فوری طور پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل آج بھارتی کھلاڑیوں کو اکٹھا ہونا تھا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو احتیاط اور رش والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بھارتی کھلاڑی، آفیشلز بورڈ کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے یوروکپ اور ومبلڈن دیکھتے رہے۔