|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2021

افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز  اور  طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ جھڑپوں میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان طالبان حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب گزشتہ روز ضلع نجراب میں طالبان کے حملےمیں ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ادھر گورنر پروان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے پروان کے ضلع شیخ علی کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا ہے تاہم ضلع شیخ علی کے نواح میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز  افغان فورسز  نے سیغان،کہمرد اور  چخانسور اضلاع کا قبضہ طالبان سے واپس لیا تھا۔